Tuesday 18 March 2014

شاہ رخ اور پرینکا بدترین اداکاری کے ایوارڈز کے لیے نامزد

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ جہاں بہترین اداکاری کے انعامات کے لیے نامزد ہوتے رہے ہیں وہیں انھیں اس بار بدترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کے 'راسپ بیریز' کی طرز پر بالی وڈ میں بھی سب سے خراب فلموں اور اداکاری کے لیے 'گھنٹہ ایوارڈ' دیا جاتا ہے۔ پہلے اس ایوارڈ کو 'کیلا ایوارڈ' کہا جاتا تھا۔

اس ایوارڈ کے لیے اس بار شاہ رخ کے ساتھ اکشے کمار کا نام بھی شامل ہے۔ شاہ رخ خان کو فلم 'چینّئی ایکسپریس' میں خراب اداکاری کے لیے نامزد کیا گیا ہے تو اکشے کمار کو 'ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس ایوارڈز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ بالی وڈ اور بطور خاص ہندی فلموں میں بدترین ادکاری اور پیش کش کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس تقریب کا یہ چوتھا سال ہے۔

اپنے زمانے کے معروف اداکار راج ببّر کے بیٹے پرتیک ببّر کو فلم 'ایسک' یعنی عشق کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے ادکارہ پرینکا چوپڑہ کو فلم 'زنجیر' کے لیے جبکہ کنگنا راناوت کو فلم رجّو کے لیے نامزد کیا گيا ہے۔

اپنے زمانے کے معروف اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا جنھوں نے حال میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں انھیں فلم 'بلیٹ راجہ' کے لیے بدترین اداکارہ کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔



pls click here to support us => http://adf.ly/cPufl





join us on fb: www.facebook.com/zahidweb

No comments:

Post a Comment